ابنا: محمد خزاعی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے غیر سرکاری اجلاس میں کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کو ایسی صورت میں ہی مکمل طور پر تلف کیا جاسکتا ہے کہ کسی بھی طرح حتی اتفاقی طور پر بھی ان ہتھیاروں کا استعمال نہ کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کے نزدیک ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات پر پابندی کا جامع معاہدہ ، سی ٹی بی ٹی ، ایٹمی ترک اسلحہ کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے لیکن یہ معاہدہ ایٹمی تجربات پر مکمل طورپر روک لگانے سے قاصر ہے۔
دریں اثنا اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے کے معاون اسحاق آل حبیب نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست ایٹمی ہتھیاروں کو نظر انداز کرتے ہوئے این پی ٹی معاہدے کے قوانین پر عمل درآمد کرے۔ اسحاق آل حبیب نے ایٹمی تجربات سے مقابلے کے بین الاقوامی دن کی مناسبت سے منعقدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ صہیونی ریاست نے ایٹمی ہتھیاروں رکھنے کے باوجود ابھی تک ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی پر دستخط نہیں کئے ہیں۔
ادھر اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آشا روز مگیرو نے پوری دنیا میں ایٹمی تجربات پر مکمل پابندی پر تاکید کی ہے۔ انہوں نے ایٹمی تجربات کے مسئلے سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی خصوصی نشست میں تقریر کرتے ہوئے پوری دنیا میں ایٹمی تجربات پر مکمل پابندی کی ضرورت پر زوردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتیس اگست کو ایٹمی تجربات پر پابندی کا دن مقرر کیا جانا ایٹمی ہتھیاروں اور ان کے تجربات سے پاک دنیا کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
...............
/169